2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:49
افغانستان میں مصالحتی بات چیت کے حق میں ہیں، امریکا
اے آر وائی - امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے حق میں ہیں۔ وکٹوریہ نولینڈ کہتی ہیں، افغانستان کی حکومت سے بات چیت شروع کرنے کا فیصلہ طالبان کو ہی کرناہے۔
واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ امریکا نے ہمیشہ افغانستان میں مصالحتی عمل کی حمایت کی ہے اور کرتا رہے گا۔ طالبان کے متعلق نولینڈ نے کہاکہ افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات پر امریکا کو کوئی اعتراز نہیں۔
بات چیت ختم بھی طالبان نے کی اور اب اگر وہ دوبارہ مذاکرات کا آغاز کرنا چاہتے ہیں تو بھی فیصلہ طالبان کو ہی کرناہے تاہم یہ بات چیت افغان حکومت کی پہلے سے رکھی گئی شرائط پر ہوگی جس میں پہلی شرط طالبان کو تشدد ختم کرنا اور افغانستان کے آئین کو تسلیم کرنا ہوگا۔