تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:51

شام نے امن معاہدے کے تحت فوجی انخلاء نہیں کیا،کوفی عنان

اے آر وائی - شام کے لئے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مندوب کوفی عنان نے کہا ہے کہ شام نے امن معاہدے کے تحت تاحال مکمل فوجی انخلاء نہیں کیا دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں مجوزہ امن منصوبے کے نفاذ، تشدد کے خاتمے اور فوجی مبصرین کی جلد تعیناتی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔



اقوام متحدہ کے ترجمان احمد فوزی نےانکشاف کیا کہ شامی حکومت کی جانب سے نہ صرف امن معاہدے پر عملدرآمد میں تاخیر کی جارہی ہے بلکہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کہ آگاہ کرنے والے افراد کی گرفتاری اور انہیں موت کے گھاٹ اتارنے کے واقعات بھی ہوئے۔



انہوں نے بتایا کہ مواصلاتی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ شام کے مضافاتی قصبات سے تاحال بھاری ہتھیار نہیں ہٹائے گئے دوسری جانب سلامتی کونسل نے امن معاہدے پر فوری عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ شام میں تشدد کا خاتمہ ہونا چاہئے۔



اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے نمائندے کوفی عنان نے شام کی تازہ ترین صورتحال پر جینیوا سے ٹیلی فونک کانفرنس کے ذریعے بریفنگ دی جس کے بعد امریکی سفیر سوسن رائس نے پریس کانرفنس سے خطاب کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ شام میں جاری صورتحال ناقابل قبول ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.