تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:53

اسامہ بن لادن کی موت کے بعد دنیا محفوظ ہوگئی،لیون پنیٹا

اے آر وائی - امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نےکہا ہے اسامہ بن لادن کی موت کے بعد دنیا محفوظ ہوگئی ہے۔ لاطینی امریکا کے دورے سے واپسی پرطیارے میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیردفاع لیون پینیٹا کا کہنا تھا اسامہ بن لادن کی موت کے بعد دنیا اور امریکا محفوظ ہوگئے لیکن اب بھی دہشت گردی کا نیٹ ورک موجود ہے جس کا خاتمہ آسان نہیں۔



انھوں نے کہا انٹیلی جنس اور فوجی رابطوں کے ذریعے القاعدہ کے خلاف مؤثر کارروائی کی جس سے وہ کمزور ہوگئی۔ لیون پینیٹا کا کہنا تھا اسامہ بن لادن کے خلاف کئےجانےوالا آپریشن نہایت حساس تھا جسے ماہرانہ طریقے سے انجام دیا۔



امریکی انٹیلی جنس حکام کہتے ہیں اسامہ کی ہلاکت کے بعد پاکستان میں القاعدہ ختم ہو گئی لیکن اسامہ کے زندہ بچ جانےوالے ساتھی ابھی بھی خطرہ ہیں۔ امریکی محکمہ انسداددہشت گردی کےمطابق القاعدہ میں گیارہ ستمبرجیسےحملوں کی سکت نہیں رہی۔ القاعدہ ختم تو ہوگئی مگر اسامہ کے نظریے کے حامی اب بھی پاکستان اور دنیا میں موجودہیں اس لئے مکمل فتح کا دعویٰ قبل از وقت ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.