2 جون 2012
وقت اشاعت: 14:47
اوباما کی ایبٹ آباد آپریشن پر سیاست ٹھیک نہیں، رومنی
اے آر وائی - امریکا کی ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوارمٹ رومنی نے کہا ہے کہ امریکی صدرباراک اوباما ایبٹ آباد آپریشن پر سیاست کررہے ہیں جو مناسب نہیں ہے۔ مٹ رومنی کاکہناتھا کہ ایک سال پہلے اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے متعلق امریکا کی کامیاب کارروائی سے متعلق امریکیوں کو یاددہانی کرانا براک اوباما کامناسب اقدام ہے لیکن اوباما اس معاملے پرسیاست کرکے مجھ سے برتری حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔رومنی کہناتھا کہ اگرمیں بھی اس وقت امریکی صدرہوتا تومیں بھی اوباما کے خلاف یہی فیصلہ کرتا۔