2 جون 2012
وقت اشاعت: 14:47
کوفی عنان سے قطر کے وزیراعظم کی ملاقات، شام کی صورتحال پر گفتگو
جیو نیوز - دوحہ…شام کیلئے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے خصوصی ایلچی کوفی عنان سے گزشتہ روز قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ حماد بن جاسم الجبار الثانی نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب وزارتی اجلاس کے سائیڈ لائن پر ہوئی۔ ملاقات میں شام کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی غور کیا گیا۔