تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:51

برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات

اے آر وائی - برطانیہ میں آج بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں جس میں چار ہزار سات سو بائیس نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں لندن کے مئیر کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔



موجودہ مئیر بورس جانسن دوسری مدت کے لئے انتخاب لڑ رہے ہیں تاہم انھیں اپنے مخالف لیبر پارٹی کے امیدوار کین لیونگ اسٹون کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں بڑی تعداد میں مسلمان امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ برمنگھم ، مانچسٹر اور بریڈ فورڈ میں خصوصاً سخت مقابلہ متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.