تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:0

برازیل کےشمال مغربی حصے میں تباہ کن سیلاب سے زندگی مفلوج

اے آر وائی - برازیل میں نیگرو ندی میں طغیانی سے چھتیس ضلعوں میں سیلاب سے متعدد افراد بے گھر ،پانی سے محلے ندی نالوں میں منتقل،لوگ کشتیوں سے محفوظ مقام پر منتقل ہونے لگے۔



برازیل کے اراندوبا کے سبزے اور لان ندی نالوں میں منتقل ہو گئے اور لوگوں نے محفوظ مقام تک پہنچنے کے لئے کشتیوں کا سہارا لیا،برازیل کے مختلف ضلعوں کے مکینوں نے لکڑی کے مکانوں کو سیلاب سے بچائو کے لئے نا کافی قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سیلاب کے متاثرین کی آبادکاری کا ٹھوس بندوبست کرے۔



برازیل اکثر سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار رہتا ہے ،ماہرین کا خٰیال ہے کہ امسال برزایل میں سیلاب کے پانی کا بہاؤ ماضی کے مقابلے میں زیادہ تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.