تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:0

افغانستان میں سیلاب،25 افراد ہلاک

اے آر وائی - افغانستان میں شدید سیلاب سے پچیس افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان صوبے سرائے پل میں سیلابی ریلا متعدد گھروں کو بہا لے گیا جن میں ایک گھر ایسا بھی شامل ہے جہاں شادی کی تقریبات جاری تھیں۔



افغان حکام کے کہنا ہے کہ سیلابی ریلے سے پچیس افراد ہلاک ہوگئے جب کہ اسی سے زائد لاپتہ ہیں۔ ہلاک اور لاپتہ افراد شادی میں شرکت کے لئے آئے ہوئے مہمان تھے،لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.