2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:8
افغانستان میں مسلح جھڑپ، 7پولیس اہلکار 6طالبان ہلاک
اے آر وائی - افغانستان میں ضلعی پولیس سنٹر پر طالبان کے حملہ اور بم دھماکوں میں 7پولیس اہلکار اور 6حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ صوبہ پکتیکا کی پولیس سربراہ دولت خان زدران نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی وردیوں میں ملبوس 6عسکریت پسندوں نے یحیٰ خیل پولیس مرکز پر اچانک ہلہ بول کر وہاں پر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ اس موقع پر فریقین میں ڈ یڑھ گھنٹے تک شدید جھڑپ ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ 4حملہ آور فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہوئے جبکہ دو خودکش حملہ میں مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح جھڑپ گے دوران 3پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ طالبان کے ترجمان زبیع اللہ مجاہد نے حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان جنگجوؤں نے ضلعی پولیس دفتر میں داخل ہوکر متعدد اہلکاروں کو موت کے گھانٹ اتار دیا۔ دریں اثناء صوبہ بادغیس کے ضلع بالا مر نماب میں پولیس کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرانے کے نتیجے میں 4اہلکار مارے گئے۔ ادھر صوبہ ننگرہار کے ایک گھر میں اتفاقیہ بم پھٹنے سے خاتون ہلاک اور 5افراد زخمی ہوگئے۔