13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:16
ممبئی: آسام کی صورتحال پر احتجاج پرتشدد مظاہرے میں تبدیل
اے آر وائی - بھارتی شہر ممبئی میں آسام کی صورتحال پر ہونے والا احتجاج پرتشدد مظاہرے میں تبدیل ہو گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے آزاد میدان میں آسام میں ہونے والے فسادات اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا تھا جو اچانک پرتشدد کارروائیوں میں تبدیل ہو گیا۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس فائر کئے۔ جواباً مشتعل مظاہرین نے گاڑیوں کو آگ لگا دی۔