13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:16
ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے،50جاں بحق،سیکڑوں زخمی
اے آر وائی - ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے پچاس افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔ ایرانی شہر تبریز میں مختصر وقفے سے دو بار زلزلے کے جھٹکے آئے ہیں جن کی شدت ریکٹراسکیل پر چھ اعشاریہ چار اور چھ اعشاری تین ریکارڈ کی گئی۔
اس سے پہلے دسمبر دوہزار تین میں ایسا ہی خطرناک زلزلہ آیا تھا جس میں ایرانی شہر بام میں اکتیس افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ دوہزار تین میں آنے والے زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ چھ تھی۔