13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:16
چین :طوفانی بارش اورسیلاب سےتباہی،17افرادہلاک
اے آر وائی - چین کے شمالی علاقے میں طوفانی بارش اور سیلاب سے تباہی پھیل گئی ۔ جس کے نتیجے میں سترہ افراد ہلاک ہوگئے۔
جنگ ڈی زہن شہر میں بارش اور سیلاب سے بجلی منقطع اور مواصلاتی نظام درہم برھم ہوگیا۔ کھانے پینے کی اشیاکی قلت پیدا ہوگئی ۔
امدادی کارکنوں نے اٹھارہ سو افرادکو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔طوفانی بارش سےساٹھ ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں ۔