تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:18

انتخابات جیتنے کیلئے انتھک محنت کرنا ہوگی:اوباما

اے آر وائی - امریکا کے صدرباراک اوباما نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کی دوڑ جیتنے کے لیے آخری وقت تک انتھک محنت کرنی ہوگی۔ شکاگو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اوباما کا کہنا تھا کہ وہ صدارتی انتخابات کی دوڑ میں اپنے حریف مٹ رومنی سے اتنا آگے نہیں کہ وہ سکون کا سانس لیں اور اپنی رفتار کم کردیں،جس طرح یوسین بولٹ کرتے ہیں۔



ان کا کہنا تھا کہ مقابلہ سخت ہوگا اورانھیں جیت کے لیے آخری وقت تک کوششیں جاری رکھنی ہوں گی۔ اوباما نے آنے والے انتخابات کو زندگی کے اہم ترین انتخابات قرار دیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.