16 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:49
بھارت: بنگلور سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی
اے آر وائی - بھارت کے شہر بنگلورمیں حملوں کی افواہوں کے بعد ہزاروں افراد شہر چھوڑ کر دیگر مقامات پر منتقل ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام میں نسلی فسادات کے بعد بنگلور ہجرت کرنے والے ہزاروں افراد نے حملوں کی افواہوں کے بعد بنگلور سے بھی نقل مکانی شروع کر دی ہے۔
تقریباً پانچ ہزار افراد کے شہر سے باہر جانے کی کوششوں کے باعث ٹرینوں پربے پناہ رش بڑھ گیا ہے۔ آسام میں بوڈو قبائل اور مسلمانوں کے درمیان ہونے والے فسادات میں ساٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے اورحالات پر قابو پانے کے لئے کرفیو نافذ کرنا پڑا تھا۔