17 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:14
اسرائیل کینسر ہے جلد خاتمہ کردیا جائے گا، ایرانی صدر
اے آر وائی - ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہےکہ اسرائیل ناسور ہے جسے جلد اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ یوم القدس پر سرکاری ٹی وی سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ خطے کے ممالک ملکر جلد فلسطین کی سرزمین سے اسرائیل کا خاتمہ کردیں جس کے بعد ایک نئی فلسطین کے لئے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا نئے مشرق وسطی میں امریکا اور اسرائیل کا نام و نشان بھی نہیں ہو گا۔