17 اگست 2012
وقت اشاعت: 20:16
شام میں پر تشدد واقعات جاری 60لاشیں برآمد
اے آر وائی - شام میں تشدد کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے ،شامی کارکنوں کے مطابق دمشق کے مضافات سے کم از کم ساٹھ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ مخالفین نے الزام لگایا ہے کہ یہ قتل عام حکومت نے کیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے نے شامی کارکنوں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جمعرات کو دمشق کے جنوبی علاقے قطانہ سے ساٹھ لا شیں برآمد ہوئیں ہیں ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق کراناممکن نہیں کیوں کہ شام میں میڈیا کے بین الاقوامی ادارے آزادی سے کام نہیں کر سکتے۔
شامی کارکنوں کا یہ بھی کہنا ہےکہ مارچ دو ہزار گیارہ سے اب تک تشدد کے واقعات میں اکیس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔