تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اگست 2012
وقت اشاعت: 14:0

جاپان:جاپان انٹرنیشنل پریس کلب کے زیراہتمام افطار ڈنر

جیو نیوز - ٹوکیو…عرفان صدیقی…جاپان کی معروف بین الاقوامی صحافتی تنظیم جاپان انٹرنیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام گزشتہ روز مر کز منہاج القرآن ایباراکی میں خصوصی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی و دیگر مسلم ممالک کے مسلمانو ں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، اس ، موقع پر جاپان انٹرنیشنل پریس کلب کے صدر چوہدری شاھد رضا نے کہا کہ جاپان میں رمضان المبارک کا مہینہ انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے اور دین اسلام کے اس اہم فریضے کو اہل دین اللہ تعالی ٰ اطاعت اور خوشنودی کے لیئے بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ انجام دے رہے ہیں ، اس موقع پر منہاج القران NPOکے صدر صالح افغانی نے کہا کہ مرکز منہاج القرآن ایباراکی باندوسٹی میں رمضان کے دوران ہر روز سینکڑوں کی تعداد میں روزہ داروں کے لئے اجتماعی افطار وضیافت اور سحری کا اہتمام کیا جارہا ہے اور بلا شبہ منہاج القرآن کے رفقاء کے بے لوث محبت و خلوص ہی کی وجہ سے ہر روز اس سنسان علاقے میں ایک منفرد رونق نظر آتی ہے،مرکز منہاج القرآن میں روزانہ ہی کسی بھائی کی طرف سے افطاری و سحری کا اہتمام ہوتا ہے اور مرکز کے خدام آنے والے روزہ داروں کے لئے بہت ہی نظم وضبط کے ساتھ اہتمام کرتے ہیں ،جبکہ منہا ج پیس اینڈ انٹیگریشن کمیٹی جاپان کے صدر انعام الحق نے کہا کہ یہ اللہ تعالی کا خاص کرم ہے کہ جاپان میں جس جوش خروش سے رمضان المبار ک کا اہتمام کیا جاتا ہے کہ لو گ اب عید منانے کے لیئے جاپان کو ہی ترجیح دینے لگے ہیں ،واضح رہے جاپان انٹرنیشنل پریس کلب کے زیراہتمام اس پروگرام میں جاپان انٹرنیشنل پریس کلب کے صدر چوہدری شاہد،ناصر نا کاگاوا ،محمد اعجاز اور دیگر ممبران کی دعوت پر دور دراز سے پاکستانیوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی،جن میں سینئر و معزز پاکستانی حسین خان ،عبدالرحمن صدیقی ، ڈاکٹر حافظ سلیم الرحمن خان ندوی،ملک نور محمد اعوان ، راجہ صابر حسین اور نمایاں شخصیات میں شیخ ذوالفقار علی ،طاہر بشیر ،میاں ابرار توفیق ،سائیں سلیم شیرو،چوہدری انصر ،رانا عامر، ممتاز عالم ،امجدڈوگر،شجاع الدین شامی،رانا امتیاز عالم،مہر عظیم،مبشر علی،ملک اعجاز،راجا صبر حسین،ثمر عباس،جاوید نیازی،عارف علی،شہباز ہاشمی ،ملک ارشد،مرکز منہاج القرآن مسجد المصطفیٰ میں ماہ ر مضان مبارک میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے حافظ شاہد جمیل نے گزشتہ روز نماز تراویح میں قرآن پاک ختم کیا تھا،مرکز ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی صاحب جو گزشتہ دنوں پاکستان اپنی فیملی کے ساتھ عید منانے تشریف لے گئے ہیں اور آج کل نوجوان حافظ عاکف عمار بھی مرکز میں تشریف فرما ہیں۔آخر میں چوہدری شاہد نے انعام الحق ،صالح خان ،حافظ یعقوب مغل،یٰسین بٹ،فیصل قادری ،شفقت بٹ اور انتظامیہ کے دیگر ارکان کا شکریہ ادا کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.