19 اگست 2012
وقت اشاعت: 15:59
طرابلس میں دو بم دھماکے ،دو افراد ہلاک
جیو نیوز - طرابلس…لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں دو بم دھماکوں میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں،طرابلس کے سیکورٹی چیف کرنل محمود الشریف کے مطابق ملٹری اکیڈمی اور وزارت داخلہ کے قریب ہونے والے دونوں دھماکے ریموٹ کنٹرول تھے۔ دھماکوں میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، دھماکے ایسے موقع پر ہوئے ہیں جبکہ ملک بھر میں عیدالفطر کے اجتماعات ہورہے ہیں، دھماکے سے دھوئیں کے بادل چھا گئے ، عمارتوں اور گاڑیون کے شیشے ٹوٹ گئے ۔