تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:50

یونان:جنگلات میں آگ بے قابو، اسپین،اٹلی سے مددطلب

اے آر وائی - یونان کے جنگلات میں لگنے والی آگ قابو میں آنے کا نام لے رہی۔ انتظامیہ نے اسپین اور اٹلی سے مدد طلب کرلی ہے۔ آگ سے اٹھارہ ہزار ایکڑ پر نایاب فصل جل گئی ہے۔ جنگلات میں اتوارکولگنےوالی آگ پر دو دن گزرجانےکےباوجودقابو نہیں پایا جاسکا۔ فائربریگیڈ اوردیگر امدادی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔



آگ سےہزاروں ایکڑ پرموجود فارم اورجڑی بوٹیاں جل کر تباہ ہوگئیں ہیں۔ فائربریگیڈ کی تیس سے زائدگاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ہیلی کاپٹروں سے بھی آگ بجھانے میں مدد لی جارہی ہے۔ یونان کی حکومت نے آگ پر قابوپانے کے لئے اٹلی اور اسپین سے بھی مدد طلب کرلی ہے۔



آگ کے باعث یونان کی نایاب فصل میسٹک گم متاثر ہورہی ہے جس سے یونان کو پندرہ ملین یورو سالانہ کاریونیو حاصل ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.