22 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:9
ایران میں زلزلے سے تباہ کاریاں
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی حکومت نے کہا ہے کہ ایران میں شدید زلزلے کے پیشِ نظر امریکی غیر سرکاری تنظیموں پر ایران کو مالیاتی امداد دینے پر پابندیاں عارضی طور پر معطل کر دی جائیں گی۔امریکی حکومت کے اس اعلان سے پہلے امریکی پابندیوں کے تحت غیر سرکاری تنظیمیں اشیائے خورد و نوش اور ادویات ایران بھیج سکتی تھیں تاہم مالیاتی امداد ممنوع تھی۔ملک کے شمال مشرقی حصوں میں دو شدید زلزلوں کے بعد ایران نے ابتدائی طور پر بیرونی امداد لینے سے انکار کر دیا تھا۔ ان زلزلوں میں کم از کم تین سو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔