22 اگست 2012
وقت اشاعت: 18:30
برطانیہ کا سفارت خانے میں داخلہ سفارتی خودکشی ہو گی:ایکواڈور
اے آر وائی - وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کوسیاسی پناہ دینے والے ملک ایکواڈورنے کہا ہے کہ اگر برطانیہ نے ان کے ملک کے سفارتخانے میں داخل ہونے کی کوشش کی تو وہ سفارتی خودکشی کرے گا۔
ایکواڈور کے صدررافائل کوریا نے ایک بیان میں کہا کہ اس اقدام سے برطانیہ دنیا بھر میں اپنے سفارتخانوں کو خطرے میں ڈال دے گا۔ اگر برطانوی حکومت اس بات کی ضمانت دے کہ اسانج کو کسی تیسرے ملک کے حوالے نہیں کیا جائے گا تو انہیں برطانوی حکام کے حوالے کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔
جولین اسانج جون سے لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ جمعرات کو انہیں باضابطہ طور پر سیاسی پناہ دینے کا اعلان کیا گیا۔