تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:33

کینیا میں دو گروہوں کے تصادم میں اڑتالیس افراد کی ہلاکت

اے آر وائی - کینیا کے دیہات میں زمین اور پانی کے ایک پرانے تنازعے پر مخالف گروپ نے حملہ کرکے اڑتالیس افراد کو قتل کردیا جبکہ ان کے گھروں کو آگ لگادی گئی اور مویشیوں کو مار دیا گیا۔ پولیس حکام نے اس واقعے اور ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ یہ حملہ کینیا کے ساحلی علاقے پوکومو اور اورما قبیلوں کے تصادم میں پیش آیا۔



کینیا میں ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ انسٹھ افراد کو قتل کیا گیا ہے، اور چالیس کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک مقامی کا کہنا ہے کہ حملہ صبح سویرے پانچ بجے کیا گیا اور حملہ آور تین سے زائد تھے اور انہوں نے گھروں کو آگ لگادی جبکہ انسانوں اور جانوروں کو مارنا شروع کردیا۔ یہ حملہ ایک واقعے کا ردعمل بتایا جاتا ہے جس میں مخالف گروپ کے دو افراد مارے گئے تھے۔ واقعے میں ایک بیس سے زائد جھوپڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.