تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:43

امریکہ میں انتخابات کی گہما گہمی عروج پر

اے آر وائی - امریکا میں آئندہ صدارتی انتخابات کے لئے ووٹرز کی حمایت کی دوڑ شروع ہوگئی ہے، امریکی صدر بارک اوباما اور نئے صدارتی امیدوار رومنی میں اپنے ووٹرز کو مائل کرنے کے لئے کارنر میٹنگ سے خطاب کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔



امریکی صدارتی امیدوار رومنی کا کہنا ہے کہ وہ امریکا کی تعمیر و ترقی اور بہتری کےلئے کام کریں گے اور امریکیوں کے روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔ ری پیبلکن امیدوار رومنی کا کہنا ہے کہ آپ نے اوباما کو ووٹ دیا تاکہ وہ بہتر کام کریں تاہم ان کی کارکردگی مایوس کن رہی۔



امریکی صدر اوباما نے نیواڈا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں مغربی ریاست کے عوام سے امید کرتا ہوں کہ وہ ٹیکس کٹوتی پلان کو منظور کریں گے۔ وال اسٹریٹ جرنل کے ایک سروے کے مطابق ریپبلیکن کے صدارتی امیدوار رومنی کے مقابلے میں بار ک اوباما اڑتالیس فیصد حمایت کے ساتھ چوالیس فیصد کے مقابلے میں آگے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.