تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:54

شام، پرتشددواقعات تیز،300افراد کی لاشیں مل گئیں

اے آر وائی - شام میں سرکاری فورسز کی دمشق کے مضافاتی علاقوں میں شدید بمباری جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق درعہ سے تین سو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔



دمشق کے مضافاتی علاقے درعہ سے تیرہ خواتین سمیت ایک سو بائیس افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جمعے کے روز نوے افراد سرکاری فورسز کی شیلنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں ہلاک ہوئے، ہلاک افراد میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے، دارالحکومت دمشق، اور اہم صوبے الیپو میں باغیوں اور سراکری فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔



ادھر شمالی صوبے الیپو اور ادلیب کے علاقے ہزانو میں شامی فورسز کی جانب سے باغیوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری جاری ہے، غیر ملکی خبر ایجنسی کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ہزانو کے رہائشی شامی فورسز کی بمباری کے بعد اپنے تباہ شدہ گھروں کے ملبے سے بچا کھچا سامان اکٹھے کر رہے ہیں۔



ادلیب کے شہریوں نے شامی صدر کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ہر قسم کی کارروائیوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں اور انقلاب کی تکمیل تک اپنی جد و جہد جاری رکھیں گے، دوسری جانب یو این ریفیوجی ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث تاحال دو لاکھ سے زائد شامی شہری ملک چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.