تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 اگست 2012
وقت اشاعت: 11:33

شام:فوج کے حملوں میں مارے جانیوالوں کی تعداد370ہوگئی

جیو نیوز - دمشق…شام میں حکومت مخالفین نے دعویٰ کیا ہے کہ ہفتے کو فوج کے حملوں میں 370 افراد مارے گئے۔شام کی صورت حال پر نظر رکھنے والے انسانی حقوق کے ادارے Syrian Observatory for Human Rights کا کہنا ہے کہ 200 افراد کی لاشیں دمشق کے نواح میں درایا قصبے سے ملیں۔ اُن میں سے 80 افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔ فوج نے گذشتہ روز درایا قصبے کا کنٹرول حاصل کیا تھا۔ دوسری جانب شام سے ہجرت کرنے والوں کی تعداد دو لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین ایڈریان ایڈورڈز نے بتایا کہ صرف گذشتہ ہفتے کے دوران تیس ہزار سے زیادہ شامی مہاجرین ترکی، عراق، لبنان اور اردن پہنچے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.