26 اگست 2012
وقت اشاعت: 22:50
سعودی عرب میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام،68 دہشتگرد گرفتار
اے آر وائی - سعودی عرب سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے اڑسٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ارسٹھ افراد کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار ملزمان میں چھہ یمنی شہری بھی شامل ہیں جن سے اسلحہ بھی برامد ہوا ہے۔
سیکورٹی فورسز نے شک کی بنیاد پر دو سعودی باشندوں کو بھی حراست میں لیا ہے ۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کےقبضےسےدھماکاخیزکیمیکل ملا ہے۔ دہشت گرد مسجد میں دھماکہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔