27 اگست 2012
وقت اشاعت: 14:0
افغانستان میں تشدد کی لہر 17شہری، 10افغان فوجی ہلاک
اے آر وائی - افغانستان کے جنوبی حصے میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں سترہ شہری اور دس افغان فوجی ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہلمند صوبے میں طالبان نے تین خواتین سمیت سترہ افراد کو ہلاک کر دیا۔ ایک دوسرے واقعے میں شدت پسندوں کے چیک پوسٹ پر حملے میں دس افغان فوجی ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب نیٹو ذرائع کا کہنا ہے کہ لغمان صوبے میں افغان فوجی نے فائرنگ کر کے دو نیٹو اہلکاروں کو ہلکا کر دیا۔افغان سکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والا یہ بارہواں اتحادی فوجی ہے۔