تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:46

دمشق میں کار بم دھماکہ،12افراد ہلاک

اے آر وائی - شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونے والے کار بم دھماکے میں بارہ افراد ہلاک اور اڑتالیس زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکہ دمشق کے نواحی علاقے جرامانہ میں جنازے کے جلوس میں ہوا۔ ہلاک شدگان میں تین بچے بھی شامل ہیں۔



دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور دس کاریں تباہ ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں سو کلوبارود استعمال کیا گیا۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس پر حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.