29 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:55
ممبئی حملوں کے ملزم اجمل قصاب کی اپیل مسترد
اے آر وائی - بھارتی سپریم کورٹ نے ممبئی حملوں میں ملوث اجمل قصاب کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنادیا۔ چھبیس نومبر دو ہزار آٹھ کو ممبئی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ملوث اجمل قصاب کو مئی دو ہزار دس کو ممبئی کی خصوصی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔
فروری دو ہزار گیارہ میں ممبئی ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کی سزا کی تو ثیق کی جس پر اجمل قصاب نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ اور اب عدالت عظمیٰ نے بھی سزا کو برقرار رکھا۔ اجمل قصاب کو قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور دیگر الزامات کے لئے سزا سنائی گئی ۔
ممبئی کے ریلوے اسٹیشن، تاج ہوٹل، اوبیرائے ہوٹل، نریمان ہاؤس اور ایک کیفے پر بیک وقت کئے گئے حملوں میں متعدد غیر ملکیوں سمیت ایک سو چھیاسٹھ افراد ہلاک اور دو سو اڑتیس زخمی ہوئے تھے۔