29 اگست 2012
وقت اشاعت: 18:19
اسامہ آپریشن سے قبل مرچکاتھا،امریکی کمانڈوکاانکشاف
اے آر وائی - ایبٹ آباد آپریشن میں حصہ لینے والے امریکی کمانڈومار ک اوون نے آپریشن کا آنکھوں دیکھا حال کتاب کی صورت میں بیان کیا۔ نو ایزی ڈے نامی کتاب میں امریکی کمانڈو ایبٹ آباد آپریشن میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا آنکھوں دیکھا حال بیان کرتا ہے۔
کمانڈو کا فرضی نام ہے مارک اوون۔ نو ایزی ڈے نامی کتاب میں انکشاف کرتا ہے کہ اسامہ اپنے کمپائونڈ کے کمرے میں موجود تھا لیکن غیر مسلح اوون لکھتا ہے آپریشن بالکل اس کے برعکس تھا جیساکہ دنیا کو بتایا گیا۔ اوون کہتا ہے ’’میں نے اسامہ کو اپنے ساتھی کمانڈوز کے ساتھ زینہ چڑھتے ہوئے دیکھا۔ ہم ہدف سے پانچ قدم دور تھے تو گن شاٹس کی آوازیں آئیں جیسے سائلینسر بجا ہو۔ ہم نہیں جانتے تھے کہ گولیاں ہدف پر لگیں یا نہیں۔ مگر پھر ایک آدمی اندھیرے میں غائب ہوگیا۔
میڈیا نے دنیا کو بتایا کہ اسامہ مسلح تھا لیکن میں نے اسامہ کو مردہ حالت میں پایا۔ میں نے اور ساتھی کمانڈوز نے لیزر کی شعائیں اس کے سینے پر ڈالیں اور گولیاں داغیں۔ گولیوں نے اس کے جسم کو چھنی کرڈالا۔ اس وقت اسامہ نے سفید ٹی شرٹ پہنی تھی جبکہ جسم کا نچلا حصہ گہرے رنگ کے کپڑے سے ڈھکا ہوا تھا۔ ہم نے تلاشی لی تو کمرے سے دو بندوقیں ملیں جو لوڈ ڈ نہیں تھیں۔
یہ انکشافات کئے مارک اوون کے فرضی نام سے آنکھوں دیکھا حال بیان کرنے والے امریکی کمانڈو نے ہلاکت کی خبر کی طرح اسامہ کی موت کا بیان کتاب کی صورت میں سامنے آنے سے بھی تہلکہ مچ گیا ہے۔ تاہم پینٹا گون ہو یا سی آئی اے سب ہی اس کتاب کو نظر انداز کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔