تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:17

غیروابستہ تحریک کا دو روزہ سربراہی اجلاس شروع

اے آر وائی - غیروابستہ تحریک کے ممبر ممالک کا سولہواں دو روزہ سربراہی اجلاس شروع ہو گیا۔ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے اجلاس کی صدارت کی۔



صدر آصف زرداری اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ تنظیم کے سولہویں اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی سمیت ایک سو انیس مالکوں کے مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون بھی اجلاس میں شریک ہیں۔



اجلاس میں شامی بحران کے خاتمے کے لیے مصر، ایران اور وینزویلا کے مندوبین پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.