تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:12

استعفی نہیں دوں گا، من موہن سنگھ

اے آر وائی - بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ نے اپوزیشن کےمطالبے پر مستعفی ہونے سے انکار کردیا ہے۔ وزیراعظم من موہن سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ اگر استعفی دینا ہوتا تو ایوان میں نہیں آتا۔ عوام نے ووٹ دے کر پانچ سال کے لئے منتخب کیا ہے استعفی دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔



انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تنقید کے جواب میں وزیراعظم کے عہدے کا وقار برقرار رکھنا ہے۔ اپوزیشن معقول رویہ اپنائے۔ اپوزیشن جماعت بی جے پی نے کوئلہ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد وزیراعظم سے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.