تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:10

ٹوکیو: جاپان میں حفاظ کرام کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

جیو نیوز - ٹوکیو … عرفان صدیقی … مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل باندو شہر اباراکی میں رمضان المبارک میں نماز تراویح میں قرآن پاک کی تلاوت کرنے والے حفاظ کرام کے اعزاز میں ایک شاندارتقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں سینئر پاکستانی اور معروف سماجی شخصیت حافظ مہر شمس کی جانب سے خوش نصیب حافظ عبید الرحمن خان صاحب (انڈیا) کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کا ٹکٹ پیش کیا گیا۔ تقریب میں جاپان بھر سے حفاظ کرام، مذہبی، سماجی، سیاسی جماعتوں اور کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں خواجہ محمد وقار خان امیر جماعت ٹیکسلا، مولانا جوہر علی خان آف اکوڑہ خٹک اور مفتی محمد عبداللہ خان چترالی مہمانان خصوصی تھے۔ تقریب کی صدارت (NPO) منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے چیئرمین صالح محمد افغانی نے کی۔ جاپان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حفاظ کرام کی اتنی بڑی تعداد اور ہر مکتبہ فکر، تمام ممالک، تمام سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندے ایک ساتھ موجود تھے۔ اس موقع پر خواجہ محمد وقار خان امیر جماعت ٹیکسلا، مولانا جوہر علی خان آف اکوڑہ خٹک، تبلیغی جماعت کے سربراہ مفتی محمد عبداللہ خان چترالی، حاجی حافظ گل محمد خان، حافظ محمد فیض اللہ سعیدی، قاری حافظ محمد نصیر اللہ خان، مہر محمد شمس، حاجی خان خسرو خان، مہر محمد اعظم، احمد سعید بھٹی، چوہدری عبدالرزاق، حافظ مطلوب علی، محمد جاوید خان، سید جاوید علی زیدی، ملک محمد افضل توچگی، محمد نعیم خان، طاہر مجید، شیخ محمد اختر، محمد ایوب خان، اصغر حسین، چوہدری محمد نوید، مولانا سلیم الرحمن خان، مولانا عبیدالرحمن خان، شیخ محمد ذوالفقار، حافظ محمد عاکف عمار حسن اور دیگر اہم شخصیات نے خطاب کیا۔ مقررین نے تعلیم، رفاع عامہ، صحت اور اتحاد ملت کیلئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عالمی نیٹ ورک کے کام کو سراہا۔ اس موقع پر جاپان کی نامور کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.