تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:58

مٹ رومنی کے پاس نئے آئیڈیاز نہیں ہیں، صدر اوبامہ

اے آر وائی - امریکی صدر بارک اوبامہ نے کہا ہے کہ ان کے مد مقابل ریپبلیکن امیدوار مٹ رومنی کے پاس نئے آئیڈیاز نہیں ہیں۔ یونیورسٹی آف کولوریڈو میں انہوں نے اپنے حامیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملازمت کے مزید مواقع پیدا کیے، توانائی کے نئے ذرائع تلاش کیے، نئے اسکولز قائم کیے۔



صدر اوبامہ نے کہا کہ ہم نے افغانستان سے جنگ کا خاتمہ کیا اور فوج واپس بلائیں گے اور کئی اہم مسائل حل کیے تو پھر میں کیوں نہ آپ سے دوسری مدت کے لیے درخواست کروں، امریکی صدر اوبامہ نے ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی کی رسمی منظوری کے بعد یونیورسٹی آف کولوریڈو سے اپنی صدارتی انتخابی مہم کا اغاز کر دیا ہے۔



امریکی صدر چارلوٹے نارتھ کیرولینا میں آئندہ ہفتے اپنی پارٹی کنونشن سے بھی خطاب کریں گے، یونیورسٹی آف کولوریڈو آمد سے قبل صدر اوبامہ باوٴلڈر میں دی بف نامی ریسٹورینٹ گئے اور گاہکوں سے بات چیت کی اور ناشتے سے لطف اندوز ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.