15 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:51
اسپین میں پیانو بجانے پر مقدمہ!
جیو نیوز - میڈرڈ…شور شرابہ یا تیز میوزک بہت سے لوگوں کے لیے ناقابل برداشت ہوتا ہے۔ اسپین میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔میڈرڈ میں خاتون نے اپنی پڑوسن پر پیانو بجانے پر مقدمہ کردیا ہے۔ خاتون نے الزام عائدکیاہے کہ اپنی پڑوسن کے پیانو بجانے کے باعث وہ پانچ سال سے بے سکونی کا شکا ر ہیں اور اسی وجہ سے اب انہیں پیانو سے چڑ ہوگئی ہے۔ الزامات ثابت ہونے پر پڑوسن اور اس کے والدین کو 7برس قید کی سزا ہو سکتی ہے۔