تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 نومبر 2013
وقت اشاعت: 10:7

بلجبئم، یورپ، عرب امارات اور عمان میں یوم عاشورکے جلوس

جیو نیوز - کراچی…پیغمبراسلام کے نواسے حضرت امام حسین کے غم میں ہر مسلک کے افراد برابر کے شریک ہیں۔ بیلجئیم کی مختلف مساجد میں بھی کربلا والوں کی یاد میں اجتماعات ہوئے جس میں اہل سنت کے نامور علما نے خطاب کیا۔ حضرت امام حسین اور ان کے ساتھ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کا ماتم برطانیہ کے مختلف شہروں میں بھی جاری ہے۔ شب عاشور کے موقع پر لندن کی امام بارگاہوں سے جلوس شبیہ علم وذوالجناح برآمد ہوئے جن میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔ برمنگھم میں عاشورہ کی مجلس شام غریباں میں کربلا میں گزری اس شب کا احوال بتایا گیا جب امام حسین کی شہادت کے بعد یزیدی فوج نے اہل بیت کے خیموں کو آگ لگادی تھی اور خواتین کو زنجیروں میں باندھ کر شام کے دربار بھیج دیا گیا تھا۔ یورپ کے مختلف ممالک میں بھی امام حسین کی شہادت کا غم منا یا جارہاہے۔ جرمنی کے شہر بون میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علما کا کہنا تھا کہ نبی کے نواسے نے اپنے گھر کو قربان نہ کیا ہوتا تو آج اسلام کا کوئی نام لینے والا بھی نہیں ہوتا۔ پیغمبر کا نواسہ ہو اور کربلا میں ایسے شہید کیا جائے کہ وہ بے گورو کفن ہو اور لاش پامال کردی جائے یہ واقعہ بیان کیاجائے تو مسلم ہی نہیں غیرمسلموں کی آنکھیں بھی نم ہوجاتی ہیں۔ کربلا کے شہیدوں کے غم میں متحدہ عرب امارات اور سلطنت عمان میں بھی شام غریباں کی مجالس ہوئیں اورجلوس برآمدکیے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.