تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 نومبر 2013
وقت اشاعت: 10:39

فلپائن :طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزارسے تجاوزکر گئی

جیو نیوز - منیلا…فلپائن میں امدادی کارروائیوں میں تیزی آرہی ہے، طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کر گئی۔ اقوام متحدہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار ہزار 460 تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل یہ تعداد دو ہزار 357 بیان کی گئی تھی۔گزشتہ روزٹیکلوبان میں امدادی ورکرز نے 3سو لاشوں کو ایک اجتماعی قبر میں دفن کیا۔ ہیان طوفان سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 12 ملین تک پہنچ گئی ہے اور اِن میں سوا 9 لاکھ کے قریب بے گھر ہیں۔ ٹیکلوبان ائیر پورٹ پر لوگ پہنچنے والی کئی ٹن امدادی اشیا کے لیے قطاروں میں لگے ہیں، امریکی بحریہ کا طیارہ بردار بیڑا، ”یو ایس ایس جارج واشنگٹن“رسد پہنچانے کے سات جہازوں کے ساتھ فلپائن پہنچا، بیڑے میں طبی امداد کی سہولتیں بھی موجود ہیں اور یومیہ 15لاکھ لِٹر تازہ پانی تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ساحلی شہر Iloilo میں ایک barge کو نقصان پہنچا ، جس سے 5 لاکھ لٹر تیل سمندر میں پھیل گیا ہے۔ دو کلومیٹر تک پھیلے تیل کو صاف کرنے کا کام جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.