15 نومبر 2013
وقت اشاعت: 19:16
لیبیا : مظاہرین پر فوجی رضاکاروں کی فائرنگ، 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی
جیو نیوز - تریپولی…لیبیا کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے شہر میں تعینات فوجی رضاکاروں کی بڑھتی ہوئی غیر قانونی کاروائیوں کے خلاف شہر سے ان کے انخلاء کے مطالبے کے لیئے احتجاجی مظاہرہ کیا، صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب پر امن مظاہرین پر فوجی رضاکاروں نے فائر کھول دیئے جس سے 7 مظاہرین ہلاک اور 30 کے قریب زخمی ہوگئے جس کے بعد شہر میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔