تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 نومبر 2013
وقت اشاعت: 4:28

سعودی عرب ،غیر قانونی تارکین وطن کوایک ماہ کی مہلت

جیو نیوز - ریاض…سعودی عرب نے غیر قانونی تارکین وطن کو کاغذات درست کرانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دیدی ہے سعودی وزارت محنت سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام تجارتی مراکز اور کارخانوں میں غیر قانونی تارکین وطن کی تلاش کا عمل جاری رہے گا۔ فی الحال حکومت کی توجہ ریاض اور دیگر بڑے شہروں پر مرکوز ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جن غیر ملکیوں کے کاغذات کی درستی آخری مراحل میں ہے انہیں مزید ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی تاکہ وہ مطلوبہ شرائط پوری کرسکیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس گرفتاری کے ڈر سے دکانیں چھوڑ کر فرار ہونے والوں کا تعاقب کررہی ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.