تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 نومبر 2013
وقت اشاعت: 5:16

فرانس کے ایٹمی بجلی گھرمیں ہنگامی صورتحال کی مشق

جیو نیوز - پیرس…فرانس کے سب سے پرانے ایٹمی بجلی گھر میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انخلا کی مشق کی گئی۔فیسن ہیم ایٹمی پاور اسٹیشن میں ہونے والی اس مشق میں فائربریگیڈ کے اہلکاروں سمیت چار سو افراد نے حصہ لیا۔ ایٹمی پاور اسٹیشن میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے یہ آخری مشق تھی۔ جرمنی کی سرحد سے ڈیڑھ کلو میٹر دور واقع اس ایٹمی بجلی گھر کو فرانسیسی حکومت کی جانب سے 2016 میں مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.