تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 نومبر 2013
وقت اشاعت: 5:48

جنوبی کوریا : ہیلی کاپٹر رہائشی اپارٹمنٹ سے ٹکراگیا، پائلٹ ہلاک

جیو نیوز - سئیول…جنوبی کوریا میں شدید دھند کی وجہ سے ہیلی کاپٹر 38 منزلہ عمارت سے ٹکرا گیا، حادثے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ چین اور جنوبی کوریا کے مختلف علاقوں کو شدید دھند نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ سئیول Seoul کے جنوبی علاقے میں دھند کے سبب نجی کمپنی کا ہیلی کاپٹر 38 منزلہ عمارت سے ٹکرا کر تبا ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ تھے جو کمپنی کے ملازمین کو لینے جارہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آگیا، عمار ت میں موجود 27 افراد کو معمولی زخم آئے ہیں جبکہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.