16 نومبر 2013
وقت اشاعت: 11:26
چین :حکومت کا ایک بچہ رکھنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
جیو نیوز - بیجنگ…چین میں حکومت نے ایک بچہ رکھنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوراب ہر جوڑے کو دو بچے رکھنے کی اجازت ہو گی ۔یہ فیصلہ حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے بیجنگ میں ہونے والے چار روزہ اجلاس میں کیا گیاجس کے مطابق ہر شادی شدہ جوڑے کو اب 2 بچے رکھنے کی اجازت ہوگی۔فیصلے کے مطابق ملک کی آبادی میں توازن کیلیے ایک گھر ایک بچہ پالیسی میں مرحلہ وار تبدیلی لائی جائے گی۔چین میں انسٹی ٹیوٹ آف پاپولیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کاکہنا ہے کہ فیصلے کے موجودہ شرح پیدائش پر محدود اثرات مرتب ہوں گے۔