16 نومبر 2013
وقت اشاعت: 11:26
مالدیپ میں صدارتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ، ووٹنگ جاری
جیو نیوز - مالے…مالدیپ میں آج صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔مالدیپ میں صدارتی انتخاب میں کامیابی کے لئے امیدوار کا کم از کم 51 فیصد ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔ پہلے مرحلے میں کوئی امیدوار 51 فیصد ووٹ نہیں لے سکا تھا جس کے نتیجے میں آج رن آف الیکشن ہورہا ہے۔ دارالحکومت مالے میں بڑی تعداد میں لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں ، اہم صدارتی امیدوار عبدالل? یامین نے بھی مالے میں اپنا ووٹ ڈالا ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جیت کے لیے پْرامید ہیں۔