17 نومبر 2013
وقت اشاعت: 6:55
جنگی جنون ،روسی ساختہ طیارہ بردار بحری جہاز بھارت کے حوالے
جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ جاری ہے۔ روس کا تیار کیا گیا دو اعشاریہ تین ارب ڈالر کا طیارہ بردار بحری جہاز بھارت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔کئی سال کی تاخیر کے بعد طیارہ بردار جہاز آرکٹک سرکل کے قریب بھارت کے حوالے کردیا گیا ہے۔ طیارہ بردار یہ جہاز عمودی پرواز کے لیے Yak-38 اورK Mig29 لڑاکا طیارے کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جہاز پردو ہزار اہلکاروں کی گنجائش ہے۔ بھارت دنیا میں سب سے زیادہ ہتھیار خریدنے والا ملک بن چکا ہے جبکہ روس دنیا کا دوسرا سب بڑا ہتھیار فراہم کرنے والا ملک ہے۔ بھارت اپنا ساٹھ فیصد جنگی سازو سامان روس سے خریدتا ہے۔ رواں سال بھارت مقامی طور پر طیارہ بردار بحری جہاز بنانے کا منصوبہ شروع کر چکا ہے جسے 2017 میں مکمل کیا جائگا۔