تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:12

سری لنکا میں جاری دولت مشترکہ سربراہ کانفرنس کا آخری سیشن آج ہوگا

جیو نیوز - کولمبو… سری لنکا میں جاری دولت مشترکہ سربراہ کانفرنس کا آخری سیشن آج ہوگا۔دولت مشترکہ کا تین روزہ سالانہ سربراہ اجلاس سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں جاری ہے جس میں وزیراعظم نواز شریف اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سمیت 27 ممالک کے سربراہان شریک ہیں جبکہ بھارت سمیت دیگر 26 ممالک کے وزرائے خارجہ اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کررہے ہیں۔ بھارت اور کینیڈا کے وزرائے اعظم نے سری لنکا میں انسانی حقوق کی صورتحال پر احتجاجا اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔آج اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائیگا جس میں قرضوں کے مسائل اور چھوٹے ممالک میں ماحولیاتی تبدیلی سیلاحق خطرات سے نمٹنے کیلیے فنڈنگ کا اعلان متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.