17 نومبر 2013
وقت اشاعت: 11:44
چین :ٹرک کی ٹکڑ سے موٹر سائیکل میں آگ بھڑک اٹھی، خاتون محفوظ
جیو نیوز - بیجنگ…چین میں ٹرک اور موٹر سائیکل کے حادثے میں موٹر سائیکل میں آگ بھڑک اٹھی ،جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں خاتون موٹرسائیکل کو پیچھے سے آنے والے ہیوی ٹرک نے ٹکر ماردی ، جس کے بعد موٹرسائیکل میں آگ بھڑک اٹھی ، اسی دوران خاتون کے کپڑوں میں بھی آگ لگ گئی، خوفناک حادثے کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے نے محفوظ کرلی، راہ گیروں نے موٹر سائیکل کی آگ بجھائی اور خاتون کو اسپتال پہنچایا۔