17 نومبر 2013
وقت اشاعت: 12:33
شہزادہ چارلس کاکولمبو کے اسکول میں بچوں کے ساتھ روایتی رقص
جیو نیوز - کولمبو…برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے کولمبو کے اسکول میں بچوں کے ساتھ روایتی رقص کیا۔دولت مشترکا اجلاس کے موقع پرکولمبو میں موجود شہزادہ چارلس نے ایک اسکول کا دورہ کیا۔جب وہ ایک کلاس روم میں پہنچے توان کے دل میں چھپا بچہ مچل اٹھا۔انھوں نے بچوں کے ساتھ رقص کیا اور خوب انجوائے کیا۔بچوں نے بھی برطانوی ولی عہد کو اپنے ساتھ قدم سے قدم ملاکر رقص کرتا دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔