تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 نومبر 2013
وقت اشاعت: 1:26

امریکا میں طوفانی بگولے سے لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا میں طوفانی بگولے سے لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے، مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی ہواوٴں کے نتیجے میں ریاست الی نوائے سے اٹھنے والے بگولے سے دس ریاستوں میں 53 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ طوفانی ہواؤں کا سلسلہ اس وقت شکاگو کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے نتیجے میں شدید بارشوں کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے الی نوائے، کینٹکی اور میزوری کی ریاستوں میں بگولے کے گزرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.