تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 نومبر 2013
وقت اشاعت: 1:58

ایران پر عائد پابندیاں ختم نہیں ہونے دینگے؛ فرانس کی اسرائیل کو یقین دہانی

جیو نیوز - پیرس…فرانس نے اسرائیل کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ایران پر معاشی پابندیاں نرم کرنے کی مخالفت جاری رکھے گا۔ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں فرانس کے صدر اولاندے کا کہنا تھا کہ ایران اگر چار شرائط پوری کردے تو اس کے ساتھ عبوری معاہدہ ہوسکتا ہے۔ ان شرائط میں ایٹمی پروگرام کو عالمی نگرانی میں دینا، یورینیئم کی افزودگی معطل کرنا، افزودہ یورینیم ضائع کرنا اور آراک میں ایٹمی پلانٹ کی تعمیر روکنا شامل ہیں۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان وہی معاہدہ قابل قبول ہوگا جس کے نتیجے میں ایران کوکسی بھی قسم کے نیوکلیئر بم بنانے سے روکا جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.