تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 نومبر 2013
وقت اشاعت: 10:3

عراق کے مختلف شہروں میں بم دھماکے،12 افراد ہلاک اور چالیس زخمی

جیو نیوز - بغداد…عراق میں یکے بعد دیگرے بم دھماکوں میں بارہ افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوگئے۔ عراق کے مختلف علاقے کار بم دھماکوں سے گونج اٹھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے الغدیر، صدر سٹی، حسینیہ اور بغداد کے علاقوں میں ہوئے ، بم کار میں نصب کئے گئے تھے۔ حادثے میں بارہ افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوگئے۔ اب تک کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ عراق میں رواں برس کے دوران پر تشدد واقعات اور بم دھماکوں میں اضافہ ہوا ہے ، ہر ماہ تقریباً سو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.